لاہور: (ڈے آوٹ بریک) شناختی کارڈز کے حصول اور بائیو میٹرک تصدیق کے لئے نادرا دفاتر دوسرے روز بھی کھلے رہے، نادرا میگا سینٹر کے باہر مرد و خواتین کا ہجوم برقرار، سماجی فاصلے کا خیال نہ ہی ہاتھ دھونے کا انتظام کیا جا سکا۔
نادرا میگا سنٹر کے اندر سائلین کیلئے سائے کا انتظام اور کرسیاں لگا دی گئیں مگر مین گیٹ کے باہر کسی قسم کا انتظام نہ کیا جا سکا۔ سائلین دھوپ میں کھڑے ہو کر باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
سائلین نے انتظامات نہ کرنے پر گلے شکوے بھی کئے اور کہا کئی کئی گھنٹوں سے گرمی میں خوار ہو رہے ہیں، نادرا انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، بزرگ شہریوں کے لئے متبادل انتظام ہونا چاہیے۔
احساس کفالت پروگرام کے تحت شہریوں کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم تو مل جائے گی مگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
No comments:
Post a Comment